• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سیکشن آفیسر پر حملہ کا واقعہ 6 جون کو پیش آیا تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے اورنگی ٹاؤن میں چھت پر مسافر بٹھانے پر بس کو روکنے کا اشارہ کیا، منی بس ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار بڑھادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکشن آفیسر نے بس کا تعاقب کیا، جبکہ بس ڈرائیور نے سیکشن آفیسر کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر اسے زخمی کردیا۔

علی گڑھ کے قریب سیکشن آفیسر نے پولیس موبائل کی مدد سے بس کو روکا، جس پر بس ڈرائیور اور کنڈکٹر نے سیکشن آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف اورنگی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرکے بس کو تحویل میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین