پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے ضیاع، معاشی تباہی اور وفاق کو نقصان کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاص وقت میں کٹھ پتلی کو اختیارات دینے کے نتائج سامنے آجاتے ہیں، یہ حد ہم بہت پہلے عبور کرچکے ہیں۔
بلاول بھٹوا زرداری سوال کیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا؟