آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’ہیئر کلر‘ انتخاب جلد کی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں

عائزہ احمد

اکثر خواتین بالوں کو لے کر کافی زیادہ پریشان رہتی ہیں کہ بالوںکو کس طر ح نئے انداز سے سنواریں یا کون سا اسٹائل اپنائے جو ہم پرجچے بھی ۔ اس ہفتے ہم آپ کی یہ پریشانی دور کردیتے ہیں ۔اگر بالوں کے موجودہ رنگ سے تنگ آگئی ہیں تو آپ اسٹریکس کر واسکتی ہیں لیکن اسٹریکس کے لیے ہئیر کلر کا انتخاب اپنی جلد کی رنگت کی مطابقت سے کریں ۔

کیو ں کہ غلط رنگ کا انتخاب آپ کی پوری شخصیت کو متاثر کرسکتا ہے اور آپ کی شخصیت غیر فطری دکھائی دے گی۔اپنی جلد کی رنگت کے مطابق ہیئر کلر کے انتخاب کے لیےآپ کو لازمی یہ معلوم ہو ناچاہیے کہ آپ کی جلد کی ٹون گرم ہے یا سرد۔ یہ جاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جن لوگوں کی رنگت دھوپ میں سر خی مائل ہوجائے تو ان کی ٹون سرد ہے اور اگر دھوپ میں آپ کی رنگت نارمل رہتی ہے تو پھر آپ کی ٹون گرم ہے ۔

ہیئر کلر کے لیے مشورے

کچھ ہیئر کلر سرد ٹون پر اچھے لگتے ہیں اور کچھ گرم ٹون پر ۔

1۔ ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کے بالوں کے اصلی رنگ سے ایک یاد وشیڈ ہلکا یا گہرا ہو۔

2 ۔ آنکھوں کی پتلیوں کے کلر سے ملتا جلتا رنگ بطور ہیئر ڈائی بھی منتخب کر سکتی ہیں۔

3 ۔ گرم ٹون والوں کے لیے گرم کلر زیادہ اچھے لگتے ہیں مثلاََ تانبہ جب کہ ٹھنڈی ٹون والوں کے لیے ٹھنڈے رنگ مناسب ہیں مثال کے طور پر اخروٹی براؤن۔

4۔اگر آپ کی جلد کی رنگت ہلکی ہے تو آپ گولڈ کے تمام شیڈز سے دور رہیں۔ایش برائون بھی آپ کےلیے موزوں نہیں ہے ۔

5۔گندمی رنگت کی حامل خواتین پر برگنڈی کلر بہت اچھا لگتا ہے۔

6۔برائون کلرکو یوں تو فیشن کلر میں اتنی زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی لیکن اس میں شیڈز کی اتنی زیادہ تعداد موجود ہے کہ ہر نوعیت کی جلد پر اثر دکھاتا ہے ۔آپ گرم ٹون کی مالک ہیں تو آپ پر چاکلیٹ برائون اور ایش براؤن اچھا لگے گا اور ٹھنڈی ٹو ن کی صورت میں مہاگنی اور چیس نٹ بہترین رہیں گے۔

صحیح شیڈز انتخاب کرتے وقت کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔اگر آپ کی رنگت صاف ہے تو آپ ہلکا کوپر سر خ استعمال کرسکتی ہیں ۔زیتونی رنگت کی مالک خواتین کے لیے بلیوبیسڈ سرخ جیسا گہرا رنگ مناسب رہے گا۔