• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے ملازمین مستقلی کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری ریلوے کو طلب کرلیا ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اہم پوسٹوں پر عارضی تقرریاں ہورہی ہیں، گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، اس موقع پر ملازمین کے وکیل محمد رمضان نے بتایا کہ یہ ملازمین بیس بیس سال سے ریلوے میں کام کر رہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا یہ سارے کنٹریکٹ ملازمین تھے، وکیل نے کہا کہ نہیں یہ ملازمین ڈیلی ویجز کی طرح تھے لیکن ریگولر پوسٹوں پر کام کر رہے تھے، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا ان لوگوں کی تقرری کیلئے اشتہار دیا گیا تھا، وکیل نے بتایا کہ اس کیلئے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ریلوے کا حشر اسی لئے خراب ہے ، ہر چیز کا کوئی طریقہ کار ہوتا ہے ، ریلوے کے اندر کوئی طریقہ کار نہیں اسلئے یہ حال ہے ، ہمیں کوئی ایک کاغذ دکھا دیں جس سے پتہ چلے کہ یہ ریلوے کے ملازمین ہیں۔
تازہ ترین