• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرم اور خشک موسم میں وائرس کے مختلف سطحوں پر فعال رہنے کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے ریاضی کا ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جس کی مدد سے یہ شواہد سامنے آئے ہیں کہ گرم اور خشک موسم میں منہ اور ناک سے چھینک، نزلے یا تھوک کی صورت میں نکلنے والے وائرس سے متاثرہ قطروں میں وائرس کی بقا کا عرصہ کم ہو جاتا ہے۔ ایسے ماحول میں وائرس مختلف سطحوں پر زیادہ عرصہ تک زندہ نہیں رہ پاتا۔ متاثرہ شخص سے خارج ہونے والے وائرس سے متاثرہ یہ قطرے جیسے ہی گرم اور خشک موسم کا سامنا کرتے ہیں تو ان کے سوکھ جانے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور نتیجتاً وائرس بھی غیر فعال ہو جاتا ہے۔
تازہ ترین