• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز 2020-21 کی منظوری دے دی


آئندہ مالی سال 21-2020 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے بجٹ تجویز کرلیا گیا ہے۔

 8ہزار ارب سے زائد کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ 

وفاقی کابینہ میں قومی صحت وزارت کے لیے 14ارب 58 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی، نیشنل فوڈ سیکورٹی وزارت کے منصوبوں کے لیے 12 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزارت آبی وسائل کے لیے 81 ارب 55 کروڑ روپے، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 32 روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز پیش کی گئی۔

کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 47 ارب 52 کروڑ روپے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے 5 ارب روپے اور دفاعی پیداور ڈویژن کے لیے ایک ارب 57 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم وتربیت کےلیے 4 ارب 53 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی اور وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 66 ارب 17 کروڑ روپے رکھنےکی تجویز سامنے آئی۔

ایچ ای سی کے لیے 29 ارب 47 کروڑ روپے، وزارت ہاوسنگ کے منصوبوں کے لیے 8 ارب 93 کروڑ روپے، آئی ٹی و ٹیلی کام کے لیے 6 ارب 67 کروڑ روپے اور وزارت داخلہ کے منصوبوں کے لیے 13 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ ریلوے کے لیے 24 ارب روپے، کورونا تدارک کے لیے 70ارب روپے اور سپارکو کے لیے 4 ارب 98 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔

تازہ ترین