احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کا کراچی کلفٹن میں گھر منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی درخواست پر سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش نہ ہوئے جس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ نیب نے آصف علی زرداری کے کلفٹن والے گھر کو منجمد کیا تھا جس کی بعد میں عدالت نے بھی توثیق کر دی تاہم آصف زرداری نے نیب کے اقدام اور عدالتی توثیق کے خلاف متفرق درخواست کے ذریعےاعتراضات داخل کیے تھے جس پر سماعت نہ ہو سکی۔