پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ترجمان اسپتال کے مطابق ڈاکٹر سلیمان کو فارغ کرنے کا فیصلہ 10 جون کو بورڈ آف گورنرز نے کیا تھا۔
ترجمان ایل آر ایچ نے بتایا کہ ڈاکٹر سلیمان کو ہیڈ آف روما ٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیورالوجی یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود قائم مقام ایم ڈی مقرر کیے گئے ہیں۔
ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سلیمان نے ڈیڑھ سال تک ایل آر ایچ کے ایم ڈی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔