لاہور(اے این این) کورونا وائرس کے مسلسل وار جاری ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، سردار ایاز صادق نے ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا۔سردار ایاز صادق مستحق افراد میں راشن تقسیم اور دیگر فلاحی کاموں میں کافی متحرک تھے۔ علاوہ ازیں (ن) لیگ کے ساہیوال سے ایم این اے پیر عمران ولی شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں گھر میں ہی قر نطینہ کر دیا ہے۔