• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سی ایم ایچ اسپتال راولپنڈی میں داخل کرلیا گیا۔

شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، اب زیادہ طبیعت بگڑ جانے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

وفاقی وزیر سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی تھی۔

گزشتہ روز سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دُرانی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی کورونا ہو گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی طور پر اموات 2 ہزار 500 سے بڑھ گئی ہیں۔

تازہ ترین