• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں

اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں


ماضی کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبیحہ خانم گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کیا۔

صبیحہ خانم نے کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب اور دیگر فلموں میں اداکاری کی۔ انہیں بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

اداکارہ صبیحہ خانم کی نواسی سحرش خان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ 

سحرش خان کے مطابق صبیحہ خانم کا انتقال ہفتے کی صبح ورجینیا میں ہوا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

تازہ ترین