کراچی (نیوز ڈیسک) برمنگھم میں پاکستانی، بھارتی اور کینیائی کھلاڑیوں پر مشتمل ہاکی کلب نسلی امتیاز کیخلاف برسر پیکارہے۔ 1966 میں تشکیل دیا گیا برفورڈ ٹائیگرز برطانوی ہاکی میں اقلیتوں کی اعلیٰ نمائندگی کے لئے زور دے رہا ہے۔ برفورڈ ٹائیگرز مقامی جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والی دو ٹیموں میں سے ایک ہے جو انگلینڈ کے ٹاپ ڈویژن میں کھیل چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے اپنی 54 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے اس کلب نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پیغام کے ساتھ ایک سیاہ تصویرپوسٹ کی جس پر ’بلیک آؤٹ ٹوئیزڈے‘ لکھا تھاجو امریکا میں جارج فلائیڈ کی موت کے تناظر میں نسل پرستی کے خلاف جاری احتجاج سے اظہار یکجہتی تھا۔