• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں، اجمل وزیر

خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں، اجمل وزیر


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا بجٹ پیش کرنا مشکل تھا، پہلی مرتبہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے، تاجروں اور مزدور طبقے کو ریلیف دیا گیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت این ایف سی میں قبائیلیوں کا حصہ دے، ہماری اپیل ہے کہ ضم اضلاع کے لیے این ایف سی کا حصہ دیا جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبوں نے قبائلی اضلاع کے لیے 3 فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا تھا، قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ سندھ وعدے کے مطابق 3 فیصد حصہ دے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین