• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران و افغانستان کا غزہ پر فوری او آئی سی اجلاس بلانے پر زور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران اور افغانستان نے غزہ کی صورتِ حال پر فوری او آئی سی اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔

تہران سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور افغان عبوری وزیرِ خارجہ امیر متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

دونوں ممالک نے غزہ کی صورتِ حال پر مربوط اسلامی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران اور افغان وزرائے خارجہ نے دو طرفہ امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید