وفاقی وزیر برائے مواصلات اور پوسٹل سروس مراد سعید نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے مشکل وقت میں بڑا ریلیف پیکج دیا۔
وفاقی وزیر کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ این ایچ اے نے پچھلے بیس ماہ میں تقریباً گیارہ ارب نوّے کروڑ روپے ریکور کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس محکمے کے ریونیو میں 33 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے اور نئے منصوبے آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اس مرتبہ 57 بڑے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔