خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) گاؤں بگ برڑا کے مقام پر رھنے والی شادی شدہ خاتون یاسمین کنبھر نے اپنے وکیل سید لعل شاہ کے ہمراہ سیشن کورٹ دادو میں پیش ہوکر عدالت میں دیوروں کےخلاف درخواست دائر کی۔خاتون نے دیوروں پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کرنے جبکہ شوہر سے شکایت کرنے پر شوہر کی جانب سے بھائیوں کو کہنے کے بجائے اس پر تشدد کرنے اور خاموش رھنے کی شکایت کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔ دریں اثناء گاؤں محمد صالح بروھی کے مقام پر رھنے والی ریحانہ بنت محمد انور بروھی نے سیشنکورٹ دادو میں پیش ہوکر عدالت میں درخواست دئر کی ۔درخواست میں موقوف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگیتر بشیر احمد کا خراب کردار سامنے آنے پر میں اسکے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی۔تاھم منگیتر اغوا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔عدالت تحفظ فراھم کرے۔ علاوہ ازیں بی سیکشن پولیس دادو نے مرکھپور محلے کے مقام پر بیوی یمنا کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبداﷲ سومرو کو سیکنڈ سول جج فرمان علی ٹگڑ کی عدالت میں ریمانڈ کیلیئے پیش کیا ۔عدالت نے ملزم کو مزید تین دن کے ریمانڈ پر جیل کے حوالے کردیا۔