کراچی (نیوزڈیسک )بین الاقوامی تنظیم نے ایرانی خاتون صحافی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے قید ایرانی صحافی اور انسانی حقوق کی وکیل نرگس محمدیکے خلاف لگائے گئے بے تکے الزام کی مذمت کی ہے۔ وہ 2015سے ایرانی قید میں ہیں،نرگس ایران میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے مرکز کی ترجمان بھی رہی ہیں، 10 سال کی قید کاٹ رہی ہیں۔ انھیں حکومت مخالف پروپیگنڈا اور ایک کالعدم گروپ کی رکن ہونے کی پاداش میں سزا سنائی گئی تھی۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ایران و افغانستان ڈیسک کے سربراہ، رضا معینی نے کہا ہے کہ نرگس محمدی کے خلاف روا رکھے جانے والے مظالم کا ثبوت عدالتی امتیاز سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، جو انٹیلی جینس کی وزارت اور انصاف کے نظام سے وابستہ اعلیٰ اہلکارں کی ایما پر کیا جا رہا ہے۔