• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن کورونا سے بچائو /پھیلائوروکنے کیلئے متحرک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت اور حکومتی ایس او پیزپر عمل درآمد کے لیے ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن متحرک ہو گئی ہے ڈویژن کے تمام تھانوں، اسٹیشن انچارجز اور دیگر تمام پولیس پوسٹوں پر رول کالز کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس ملازمین کو وائرس سے محفوظ رہنے اور عوام و مسافروں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز کے لئے آگاہی اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور کرانے کی ہدایت کی گئی واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔ 
تازہ ترین