اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 13 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دینے سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست مسترد کر دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے شہید بےنظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر امریکی خاتون کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔