• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید

خواجہ آصف جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو جھوٹا قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بول رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کی جانب سے خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کو جھوٹا کہنے پر اپوزیشن نے مراد سعید کے خلاف احتجاج کیا۔

مراد سعید کی تقریر کےدوران اپوزیشن کے شور شرابے پر انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ مناسب نہیں کہ سب اپنی اپنی تقریریں جھاڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم کہیں کہ نریندر مودی کو شادی پر بلایا گیا اور جندل کو بغیر ویزے کے بلایا جائے تو یہ برا منائیں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعظم اور وزیر خارجہ باہر ملازمت کریں تو خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کیا، اس سے قبل بھارت مسئلہ کشمیر کو اپنا اندرونی مسئلہ سمجھتا تھا، اب یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ ماضی میں اسلام کو دہشت گردی سے منسوب کیا جاتا تھا۔

تازہ ترین