• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کاپلان سندھ حکومت کو ارسال

حیدر آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق پلان حکومت سندھ کو ارسال کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آبادکے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق پلان میں 90 سے زائد علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پلان میں لطیف آباد کی یوسی 1،2 اور 4 میں میر حسن آباد، جی او آر کالونی، سمہارا کالونی، لطیف آباد یونٹ نمبر 6 شامل ہیں۔

سندھ حکومت کو بھیجے گئے پلان میں تحصیل سٹی کی مبارک کالونی اور کلہوڑا کالونی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاون کے پلان میں لندن ٹاؤن، واپڈا کالونی، سحرش نگر، ریونیو کالونی اور وقار ٹاؤن کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کے مطابق مسلم سوسائٹی، قاسم آباد فیز 1 کا بلاک اے، بی سی، قاسم آباد کے فراز ولاز کا فیز 2 ، 3، اولڈ وحدت کالونی اور ایس آرٹی سی کالونی بھی پلان میں شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پلان میں نسیم نگر فیز 1، پرنس ٹاؤن، جی ایم بی کالونی، عبداللّٰہ ٹاؤن، نقاش ولاز کے علاقے بھی شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران علاقے سے باہر جانے یا اندر آنے پر پابندی ہوگی جب کہ ان علاقوں میں جنرل اسٹور، میڈیکل اسٹور اور اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

پلان کے مطابق استثنیٰ کی حامل دکانیں صبح 7 سے دوپہر 12 بجے کھلیں گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل علاقوں میں ایمبولینس ہر وقت موجود رہے گی۔

تازہ ترین