• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 713 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 937 افراد کورونا سے متاثر

سندھ میں 713 ڈاکٹرز، 78 نرسز اور 146 پیرا میڈیکل اسٹاف بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 14 انتقال کر گئے۔ 393 تاحال گھروں میں آئسولیٹ اور 34 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 496 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں طبی عملے کے 937 افراد بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 713 ڈاکٹرز، 78 نرسز اور 146 پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

ان افراد میں سے 393 اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 34 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زیر علاج افراد میں سے 31 کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن 3 وینٹی لیٹر زپر ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

صوبے میں اب تک طبی عملے کے 14 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں جبکہ 496 صحت یاب ہوگئے۔

متاثر ہونے والے طبی عملے میں سے 193 افراد اسپتالوں کے کریٹیکل کیئر یونٹس میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے جبکہ 744 کی ڈیوٹیاں دیگر وارڈز میں تھیں جہاں سے انہیں کورونا وائرس منتقل ہوا۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 937 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے میل جول رکھنے والے 2 ہزار 394 افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے صرف 129 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے باقی تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

تازہ ترین