• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثرہ 66 علاقوں کو سیل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں 30 جون تک دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔

لاہور میں سیل کیے گئے علاقوں میں پولیس نے رات 12 بجتے ہی لاک ڈاؤن کردیا۔ متاثرہ علاقوں میں بیرئیرز لگا کر راستے بند کردیے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو30 جون تک سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

سیل کئے گئے علاقوں میں شاپنگ مالز، مارکیٹس، پبلک پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے۔ عوام کی آمد و رفت سمیت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایک شخص ذاتی سواری ضرورت کے تحت استعمال کرسکے گا۔ سیل کیے گئے علاقوں میں سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں پھل، سبزی، دودھ، کریانہ، پیٹرول اور تندور صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹری پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان علاقوں میں مقیم جج، وکیل، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، پولیس اہلکار پابندی سےمستثنیٰ ہونگے۔ مریض کے ساتھ 2 افراد کو اسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین