کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹریٹ کرمنل نے ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے بجائے گلے لگا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو دیکھا جا سکتا ہے ،ڈیلیوری بوائے پیسے لے کر جیسے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا ملزمان وہاں پہنچ جاتے ہیں،رائیڈر ملزمان کو کچھ کہتا ہے اور پھر رونے لگتا ہے،ملزم نے رائیڈر سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور اسے گلے لگا لیا،موٹر سائیکل چلانے والے دوسرے ملزم نے بھی رائیڈر سے ہاتھ ملایا ،ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا ،سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی۔دوسری جانب پولیس حکام کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ویڈیو کہاں کی ہے۔