• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسٹیل ٹاون پولیس نے گلشن حدید کے قریب باٹا موڑ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2ملزمان گرفتارکرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، الخدمت پوائنٹ پر موجود ون فائیو کی موبائل نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ،دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ،گرفتارملزمان میں زخمی یاسین اور عیسی شامل ہے۔
تازہ ترین