بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر بیان کے جواب میں وفاقی وزیر مراد سعید کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کے پیسے کا حساب دیں، 18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کی ذمہ داری تھی مگر پھر بھی وفاق نے وسائل دیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر تک نہ مل سکا، بتایا جائے کہ سندھ میں صحت پر خرچ کیے گئے ساڑھے 5 ارب روپے کہاں گئے؟۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منافع میں چلنے والی پاکستان اسٹیل ابو زرداری کے آنے کے بعد خسارے میں گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاتھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کاپہلا کیس آنے کے 6 ماہ بعد سیلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کا دورہ کیا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کا دورہ سندھ صرف عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنےکے لئےتھا۔