• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور کی معروف شخصیت سید رزاق شاہ انتقال کرگئے

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پنڈی سبھروال میرپور ازاد کشمیر کی معروف شخصیت سید رزاق حسین شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم انتہائی ملنسار، بااخلاق اور دوسروں کی ہمدردی کی وجہ سے مشہور تھے۔ ان کے قریبی رشتہ دار ممتاز شاعر ادیب اور مصنف سید مقصود حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تعزیت کے لئے دوست احباب ایک جگہ اکھٹے بھی نہیںہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام دوست احباب کا دلی شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے تعزیت کی ہے۔ سید جاوید احمد شاہ، سید شوکت حسین شاہ، سعد چوھدری،اشتیاق بٹ، سبحان علی سبحانی، طیب چنگیزی اور دیگر رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اوران کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین
تازہ ترین