• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آصف زرداری اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 


کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا۔تفصیلا ت کے مطابق آصف علی زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سابق صدر آصف زرداری اور سردار اختر مینگل نے ٹِڈی دل کے حملوں کو روکنے میں حکومتی ناکامی اور بڑھتی غربت پر بھی بات چیت کی۔

تازہ ترین