• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس کو آئس کیخلاف سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایت

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ان ٍخیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپولیس لائینزپشاور میں پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اور دیگر پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے پشاور پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جرائم کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے انعام کے حقدار ٹھہرنے والے افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے منشیات فروشوں خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین