• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے سندھ کے کاشتکاروں کو مایوس کیا، اسماعیل راہو

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے کاشتکاروں کو مایوس کیا ہے۔

سندھ کے وزیرزراعت اسماعیل راہو کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ آئےاور وزیراعلیٰ سے ملے بغیر چلے گئے، عمران خان پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومت ٹڈیوں کے مسئلے کو علاقائی سطح پر اُٹھانے میں ناکام ہوئی، وزیراعظم نے اسپرے کے لیے جہاز اور عملہ دینے کا اعلان کیوں نہیں کیا؟

انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں سےسندھ کے 22 اضلاع متاثر ہیں لیکن وفاق نے اب تک اسپرے نہیں کرایا، خان صاحب آپ سیاست نہیں سندھ سے انتقام لے رہے ہیں۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ عمران خان نےسندھ کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے، وزیر اعظم کا سندھ کا دورہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے تھا۔ 

تازہ ترین