امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کچھ نہیں ہر طبقے نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قاضی حسین احمدکی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمید تھی پنجاب حکومت کچھ بہتر بجٹ پیش کرے گی لیکن پنجاب حکومت نے بھی الفاظ کے ہیر پھیر سے کام لیا۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا لیکن مسائل پر بات نہیں کی، دیاتندار سیاسی قیادت ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اختر مینگل صاحب کل اسمبلی اجلاس میں روپڑے، اختر مینگل صاحب نے روتے ہوئے بتایا کہ ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی کی ہر حکومت نے بھی بلوچستان سے زیادتی کی، موجودہ حکومت نے 22 ماہ گزرنے کے باوجود جنوبی پنجاب سے وفا نہیں کی، صرف اعلانات کیے گئے آج تک کسی ایک بات پر عمل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سو رہی ہے ، کچھ نہیں کر رہی۔ حکومت سوتی رہے ہم نے اپنے حصے کا کام کرتے رہنا ہے۔