وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک نے ملاقات کی ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں کورونا عالمی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوویڈ-19 دنیا بھر کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو عالمی وبا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان محدود وسائل کے ساتھ وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے، ہماری کوشش ہےحفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کے ذریعے وبا کا پھیلاؤ روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے بھوک، افلاس کے خطرات کم کرنے کے لیے معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی اداروں کو مشترکہ جامع حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔
اس موقع پر جولین فریڈرک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یو این ریزیڈنٹ کو آرڈینیٹر نے ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان کی مزید معاونت کا عندیہ دیا۔
پاکستان ميں عالمی ادارہ صحت کے ریرڈنٹ کوآرڈینیٹر بھی ملاقات میں موجود تھے۔