پشاور میں ڈیگزامیتھاسون دوا کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق کچھ عناصر ڈیگزامیتھاسون دواؤں کی مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس دوا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے میں ڈیگزامیتھاسون کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دکاندار ڈیگزامیتھاسون فروخت کرتے وقت گاہک کی تمام تفصیلات لینے کے پابند ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق دکاندار کو فروخت کرنے کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو مہیا کرنا ہوگا۔