• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس بھی دل ہوتا ہے!! ڈاکوؤں کا فوڈ ڈیلیوری بوائے سے مکالمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آبادنمبر ایک میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے بجائے گلے لگا نے کا واقعہ،ڈیلیوریبوائے کا بیان بھی سامنے آ گیا۔ڈیلوری بوائے نعمان نے بتایا کہ میری آنکھوں میں آنسو دیکھ کر ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی واپس کردی ،ڈاکوؤں نے مجھے تسلی دی اور خیریت بھی پوچھی، نعمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی دل ہوتا ہے، نعمان نے بتایا کہ اس نے ڈاکوؤں سے درخواست کی تھی کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کافی پریشان ہوں ، ڈاکوں کے جانے کے بعد جس گھر میں ڈیلیوری کی اسی گھر میں چھپ گیا تھا کیونکہ مجھے لگا ڈاکو سی سی ٹی وی کیمرا دیکھ کر مجھ پر مہربان ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
تازہ ترین