اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کو سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے دینا اس کے اقدامات کو قانونی حیثیت دینا ہے‘انڈیا کو بلامقابلہ منتخب کیوں ہونے دیا گیا ‘یہ صرف آسمان نہیں گرے گا کا معاملہ نہیں ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ آخر کار بھارت 184ووٹ لیکر 2 سال کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے سوال ہے کہ ہم نے ایساکیوں ہونے دیا کہ خطے سے بھارت کے مقابلے میں اور کوئی کیوں نہیں تھا؟ افریقا کی نشست کے لیے بھی مقابلہ تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان بھارت کی بہت پہلے کی گئی نامزدگی پر راضی کیوں کر ہوا ؟اور سب سے پریشان کن معاملہ بھارت کا اتنی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا بھی ہے۔شیریں مزار نے کہا کہ یہ صرف آسمان نہیں گرے گا کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایسے وقت میں جب بھارت نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر رکھاہے۔