لاہور(خبر نگار)اوکاڑہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے اپنے ساتویں اجلاس میں مختلف نئے شعبہ جات کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ نئے تشکیل پانے والے شعبہ جات میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایجوکیشنل اسٹڈیز، انڈسٹریل فزکس، کمپوٹیشنل فزکس، نینو ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس، ایگریکلچرل سائنسز، سنٹر فار نینو سائنسز اور سنٹر فار واٹر ریسرچ شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی۔،اجلاس کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے روایتی طرز تدریس کو آن لائن تدریس میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔