• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز ریفرنس کوئٹہ سے وکلاء اسلام آباد پہنچ گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر آئینی درخواستوں بالترتیب سپریم کورٹ بار ، بلوچستان بار کونسل،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار کی جانب سے پیروی کے لئے بلوچستان کا ایک نمائندہ وفد سینیئر قانون دان امان اللہ کنرانی،منیر احمد خان کاکڑ،ثناءاللہ ابابکی اور نصیب اللہ ترین کوئٹہ سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچ گئے اور جمعہ کو حتمی سماعت کے موقع پر پیش ہونگے وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک کے بھر کے وکلاء تنظیموں کی آئینی درخواستوں کے اندر ایک ہی متفقہ استدعا ہے کہ جسٹس قاضی فائز کے خلاف ریفرنس عمومی جبکہ انکی اہلیہ کی جانب سے عدالت کے سامنے رضاکارانہ بیان کے بعد خصوصی طور پر ریفرنس کو بدنیتی و غیر قانونی،بے بنیاد مواد پر مبنی قرار دے کر کالعدم کردیا جائے۔
تازہ ترین