وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کا دورہ کیا۔
شہباز گل نے دورے کے دوران کورونا وائرس صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے دوبارہ ڈیوٹی پر آنے والےڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعظم سمیت پورا پاکستان فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔