حیدرآباد اور نواب شاہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع ہوگیا جبکہ لاڑکانہ کے بعض علاقوں میں کل سے آغاز ہوگا۔
کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لاگو کردیا گیا، حیدر آباد ڈویژن کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا، جو 14 روز تک جاری رہے گا۔
ضلع نواب شاہ کی 2 تحصیلوں میں بھی آج سے 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن لاگو کردیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ کی دو تحصیلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کل سے کیا جائے گا۔
دوسری طرف پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے مزید 9 علاقے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر سیل کردیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔