• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل قابل احترام، جو معاہدہ ہوا اس پر آج بھی قائم ہیں، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اختر مینگل قابل احترام ہیں ،جو معاہدہ ہوا اس پر آج بھی قائم ہیں ،بیورو چیف لندن مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ جہانگیر ترین جلد سیاست میں متحرک ہو سکتے ہیں ،ماہر وبائی امراض ڈاکٹر سماء نسیم نے کہاکہ احتیاط ہی کورونا کا بہترین علاج ہے،کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ جن علاقوں زیادہ کورونا کیسز تھے وہاں لاک ڈائون کیا،لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفیٰ نے کہا کہ بھارت کو امن کا سبق کبھی یاد نہیں ہوگا موجودہ افرا تفری لاک ڈاوٴن سے پیدا ہونے والے بحران سے توجہ ہٹانے کاحربہ ہے ۔ بھارت سمجھتا ہے کہ خطے میں صرف اسے ہی رہنے کا حق ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بی این پی نے اگرچہ حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے لیکن سیاست میں گفتگو جاری رہتی ہے ۔سیاست اتار چڑھاوٴ کا نام ہے حکومت پریشان نہیں ہے ۔ اختر مینگل قابل احترام ہیں ان کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس پر آج بھی قائم ہیں اگر ا ن کا خیال ہے کہ معاہدے پر تیزی سے پیش رفت نہیں ہوسکی تو اس پر بات ہوسکتی ہے ۔ان کے نکتہ نظر کی قدر کرتے ہیں،بی این پی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔اختر مینگل کو سیاسی فیصلے کرنے کا حق ہے ،ہم ان کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔پارٹی کی سینئر قیادت اپنا کردار ادا کررہی ہے ،پرویز خٹک ،اسد عمر ،شفقت محمود جیسے زیرک سیاستدان معاملے کو افہام و تفہیم سے آگے بڑھائیں گے ۔کورونا سے قبل بیرون ملک سفر زیادہ رہا ، بی این پی کومنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکوں گا ۔جہانگیر ترین اتحادیوں سے مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ میں نہیں کروں گا میرے لئے سب قابل احترام ہیں۔پرویز الہٰی بھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں ق لیگ سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔یواین ایس سی میں بھارت کو غیرمستقل ممبر منتخب کرلیا ہے جس میں بھارت کو 193میں سے 184ووٹ ملے لیکن پاکستان نے بھارت کی مخالفت میں ووٹ دیا ہم خاموش رہ سکتے تھے لیکن بھارتی جبر کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ،بھارت میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں بھارت کی کوتاہیوں کو بے نقاب کرنا ہمارافرض ہے ،ہندوتوا کیخلاف تحریک انصاف کی حکومت ہرفورم پر آواز اٹھائے گی ۔پاکستان کے مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے ۔

تازہ ترین