صوابی(نمائندہ جنگ)سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں دو چچا زاد بھائیوں سمیت تین کا تعلق صوابی سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز ٹریفک کا جو حادثہ پیش آیا تھا اس میں کئی پاکستانی جاں بحق ہو ئے تھے جن میں تین نوجوانوں خیر لا برار ، خالد خان ساکنان ناڑو بانڈہ صوابی اور بابر خان سکنہ شگئی کا تعلق صوابی سے ہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ خیر لا برار اور خالد خان آپس میں چچا زاد ہیں محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھے۔