• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم روڈ پر گاڑیوں پر پھل کی فروخت، سوڈے کی ریڑھیاں بھی لگ گئیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کینٹ بورڈ کے ایریا جہلم روڈ کی مصروف شاہراہ پر شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے گاڑیوں پر پھل وغیرہ کی فروخت کرنے اور سوڈا واٹر بیچنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے جس سے ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ جہلم روڈ پر ڈیفنس چوک کے دونوں اطراف بڑی تعداد میں سوزوکیاں کھڑی ہوتی ہیں جن پر پھل کی فروخت جاری رہتی ہے خصوصاً شام کے اوقات میں ان گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے ، پھل خریدنے والوں کی گاڑیاں بھی وہاں رک جاتی ہیں جس سے اس مصروف شاہراہ پر ٹریفک کےحادثہ کا خدشہ ہے لہٰذا ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ کو اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انسوزوکیوں کے دیکھا دیکھی جہلم روڈ پر سوڈا فروخت کرنے والی ریڑھیاں بھی کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہیں مگر کینٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات نے اس حوالے سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، بعض سوزوکی والوں کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ہی یہاں پر کھڑے ہو کر پھل نہیں فروخت کرتے بلکہ کینٹ بورڈ کے عملہ کو خوش کر کے ہی یہاں کھڑا ہوا جاسکتا ہے ۔
تازہ ترین