• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ڈی سی آفس راجن پور کےفوت شدہ ملازم کے بیٹے کی دادرسی کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر کی داد رسی کریں۔غلام عباس نے درخواست دائر میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈی سی آفس میں ملازم اسکا والد ریاض احمد دوران ملازمت فوت ہو گیا تھا، والد کی جگہ نوکری کے لیے ایک سال سے درخواستیں دے رہا ہے مگر شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ہائیکورٹ نے فرضی چیک دینے والے شخص کے خلاف جسٹس آف پیس راجن پور کے اندراج مقدمہ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور کو ہدایت کی ہے کہ مدعی اور ملزم سے زبانی و دستاویزی ثبوت لیکر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ ریٹائرڈ عدالتی تعمیل کنندہ کے بیٹے کو کو نوکری نہ دینے سے متعلق درخواست پر متعلقہ حکام کو 30 روز میں معاملہ حل کرکے رپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین