• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی باتیں کرتے ہیں، قبائلی اضلاع کی ذمے داری دوسرے صوبوں پر بھی ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر نے مطالبہ کیا کہ دوسرے صوبے بھی حصہ دیں تاکہ قبائلی اضلاع کی محرومیاں ختم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن زیادہ کیسز والے علاقوں میں لگا رہے ہیں۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ صوبے کے کورونا کے زیادہ کیسز والے اضلاع، علاقوں اور گلیوں تک میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلاول قبائلیوں کو ان کا حصہ نہیں دیتے، اجمل وزیر

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ ایئر پورٹ پر فلائٹس بحال کر دی گئی ہیں، مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں، 5 مزید اسکینرز لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین