• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول قبائلیوں کو ان کا حصہ نہیں دیتے، اجمل وزیر

بلاول قبائلیوں کو ان کا حصہ نہیں دیتے، اجمل وزیر 


پشاور (نیوز ایجنسی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ بلاول قبائلیوں کو ان کا حصہ نہیں دیتے، ضم اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ پورے پاکستان کی ذمہ داری ہے بلاول ضم اضلاع پر واویلا کر کے اپنی سیاست تو چمکارہے ہیں لیکن سندھ حکومت نے وعدے کے مطابق این ایف سی کے 3 فیصد حصے میں سے اپنا حصہ ابھی تک نہیں دیا، خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ پہلے بھی دیا ہے اور اس بجٹ میں بھی دیگی، اگر دیگر صوبے بھی وعدے کے مطابق اپنا حصہ دیں تو ترقی کا عمل مزید تیز کرکے قبائلی اضلاع کی 72 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکتا ہے، سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں ضم اضلاع کے 3 فیصد حصے کی بات اٹھائی تھی، صوبوں کی طرف سے 3 فیصد حصہ نہ دینا افسوسناک ہے، وفاقی حکومت نے مشکل اور کٹھن حالات میں عوام دوست، غریب دوست اور تاجر دوست بجٹ پیش کیا ہے، اپوزیشن کی بے جا تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

تازہ ترین