بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نےکہا ہے کہ حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو بلوچستان کے مسائل کو حل کرے۔
جے یو آئی (ف) کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اختر مینگل نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے ایوان میں حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی واجد جماعت ہے جس نے ایسا کیا، ہم پہلے بھی حکومت کو وارننگ دیتے رہے ہیں۔
اس موقع پر اختر مینگل نے بلوچستان کے لاپتہ افرادکی فوری بازیابی کا مطالبہ بھی دہرایا۔
اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے کہاتھاکہ ملک میں غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، حکومت سی پیک میں بلوچستان کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے۔