• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

کورونا ٹاسک فورس سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ وبا کب ختم ہوگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو کورونا کے خلاف طویل مدتی جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کے ذریعے ہی نظام زندگی جاری رکھ سکتے ہیں، صفائی، ماسک پہننا، سماجی فاصلہ اپنا کر کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔

ایران میں کورونا کے مریض 2 لاکھ سے زیادہ اور اموات ساڑھے 9 ہزار ہیں۔

تازہ ترین