• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ کیخلاف ایک اور بل کا مسودہ قومی اسمبلی میں جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے میچ فکسنگ کیخلاف ایک اور مسودہ تیار کرکے قومی اسمبلی میں جمع کرایا ہے۔ جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل میں کھلاڑی یا آفیشلز پر الزام ثابت ہونے پر جرمانہ اور پابندی کے علاوہ صرف الزام تراشی اور کسی کی ساکھ خراب کرنے والے پر بھی بھاری جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 1983میں ہاکی اسمگلنگ کا معاملہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین