اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ صوابی میں صحت اورتعلیم کے شعبوں میں جدیداصلاحات میرا وژن اور اس مشن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ٹوپی اورلاہوراسپتالوں میں ایک ماہ کے اندرندرباقی تمام مشینری مکمل ہوجائیگی،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کومزیدفعال کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،گجوخان میڈیکل کالج کاپی سی ون اختتامی مراحل میں ہے،صوابی میں جدیدطرز کاوویمن اینڈچلڈرن ہسپتال تعمیرکریں گے جس کے پی سی ون پرکام جاری ہے۔