سکھر (بیورورپورٹ ) گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ انسداد دھشت گردی تھانہ سکھر میں درج کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق مقدمہ رینجرز کے اہلکار محمد ابرار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ دھشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا یے. سی ٹی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تففیش شروع کردی ہے. دوسری جانب اسپیشل برانچ کی جانب سے دہشت گردی کے اس واقعہ کی ابتدائی رپورٹ بالا حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔